یوٹیوب صارفین نہ ہوں پریشان، یوٹیوب ایک بار پھر ہوگئی بحال

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کی سروس کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔دنیا بھر میں یوٹیوب سروس اچانک بندغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب وڈیوز تک رسائی معطل ہو گئی تھی، یوٹیوب سروس اچانک بند ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، موبائل فون پر بھی یوٹیوب وڈیو چلانا ناممکن تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب پر وڈیو سروس کی فراہمی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ میں بھی متاثر رہی۔ٹیم یوٹیوب کا کہنا تھا کہ یوٹیوب ٹی وی اور یو ٹیوب میوزک تک رسائی میں ایشوز کا سامنا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …