ہاکی فیڈیریشن بھی نیب کے ہتھے چڑھ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) دیگر شعبوں کی طرح اب کھیلوں کا شعبہ بھی نیب کے شکنجے میں آ گیا ہے۔
نیب نے پاکستان ہاکی فیڈیریشن (پی ایچ ایف) کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔
اس کے علاوہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپو رٹ کبھی پی ایچ ایف کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی۔
نیب نے ان تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …