روسی خلاباز بال بال بچ گیا

روس(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والے روسی خلائی راکٹ میں خرابی کے باعث خلا بازوں نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے اور اس ایمرجنسی میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی راکٹ نے قازقستان میں واقع روسی خلائی اسٹیشن بیکانورسے اڑان بھری جس میں ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز سوار تھے۔
سویوز راکٹ میں اس وقت خرابی پیدا ہوئی جب وہ زمینی فضا اور خلا کے کنارے پر تھا یہ خرابی راکٹ بوسٹر میں پیدا ہوئی تھی۔

ناسا کا کہنا ہے کہ دونوں خلا باز اس واقعے میں محفوظ رہے اور وہ کیپسول سے باہر آگئے ہیں جب کہ انہیں کسی قسم کی طبی امداد دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔
روس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنی اگلی پروازیں وقتی طور پر روکنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …