پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں انسٹاگرام سروس معطل

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک میں معطل ہوگئی۔

صارفین کی جانب سے صبح 8 بجے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ انسٹاگرام ویب سائٹ اور ایپ کام نہیں کر رہی ہے اور اسے استعمال کرتے وقت دشواری کا سامنا ہے۔

صارفین کے مطابق انسٹاگرام ویب استعمال کرنے پر ’5xx Server Error‘ کا پیغام سامنے آ رہا ہے جبکہ موبائل ایپ استعمال کرنے پر "could not refresh feed‘ کا پیغام واضح ہورہا ہے۔

فی الحال انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے کوئی تفصیلات یا بیان سامنے نہیں آیا اور ممکن ہے کہ جلد ہی انسٹاگرام کی سروس بحال کردی جائے۔

صارفین انسٹاگرام کی سروس معطلی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اظہار خیال بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …