سام سنگ کے نئے موبائل نے دھوم مچا دی، اہم خبر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مقبول کمپنی سام سنگ نے دو ماہ قبل اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 9 متعارف کروایا تھا جو اب پہلی بار ’کلاؤڈ سلور‘ اور ’مڈنائٹ‘ بلیک ماڈل میں بھی دستیاب ہوگا۔
یوں تو عموماً اسمارٹ فونز سیاہ اور سفید رنگ میں پیش کیے جاتے ہیں لیکن گلیکسی نوٹ 9 کو متعارف کرواتے وقت بلیو اور لیونڈر رنگ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ پہلی مرتبہ گلیکسی نوٹ 9 کو ’کلاؤڈ سلور‘ میں 5 اکتوبر کو پیش کرے گا جسے سام سنگ یا پھر بیسٹ بائے کی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ سام سنگ نوٹ 9 کا ’مڈنائٹ بلیک‘ ماڈل 12 اکتوبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال گلیکسی نوٹ 9 کے نئے رنگ کے ماڈلز صرف امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں اور امکان ہے کہ جلد ہی انہیں تمام ممالک میں مہیا کیا جائے گا۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 دیگر فونز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے جس میں 512 جی بی اسٹوریج فراہم کی گئی ہے جو عام طور پر لیپ ٹاپ میں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …