پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز میں بڑی کامیابی،خاص خبر

کراچی (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ایشین گیمز ہاکی میں بھی پاکستانی ٹیم کو میڈل ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا اور اہم مقابلے میں ملائشیا کو1 4-سے شکست دے دی۔ پاکستان پول بی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے گرین شرٹس نے یہ میچ جیت کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے چالیس گول کئے ہیں اس کے خلاف ایک گول ہوا ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست ہے۔ میچ کےچھٹے منٹ میں محمد عرفان نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے پاکستان کو برتری دلا دی، 11ویں منٹ میں ملائشیا کے فیض ہیلمی نے بھی پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔38 منٹ میں اعجاز احمد اور 4 منٹ کے بعد ہی مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو 1-3سے برتری دلا دی۔ 48 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول کرکے ٹیم کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ اور اومان کے خلاف 10گولز سے کامیابی حاصل کی
جب کہ تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-16 سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ گرین شرٹس 28 اگست کو بنگلا دیش کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر و سیکرٹری کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباددی ہے۔ خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ٹیم سخت محنت اور حکمت عملی کے ذریعے کھیل رہی ہے۔ امید ہے ہاکی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔ شہباز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم فتح کے ٹریک پر آ گئی ہے۔ پاکستان کے چار میچوں کے بعد بارہ پوائنٹس ہیں۔ ملائشیا اور بنگلہ دیش کے چار چار میچوں کے بعد9،9پوائنٹس ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم پچھلے ایشین گیمز میں فائنل ہار گئی تھی اس بار ہمارا ہدف طلائی تمغہ ہے۔ ہم نے ٹورنامنٹ میں دس سے بارہ پنالٹی کارنر مس کئے ہیں اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ منیجر اور سابق کپتان حسن سردار کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل کوریا سے ہوگا۔ قوم کو ایشین گیمز جیت کر خوشخبری دیں گے۔ چیف سلیکٹر اورسابق کپتان اصلاح الدین نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فارورڈ لائن کی اسکورنگ پاور بہتر ہورہی ہے۔ ماضی میں پاکستان ملائشیا سے ہارتا رہا ہے میں نے گرائونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھا ہے میرے خیال میں ٹیم بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پاکستان ٹیم کی بڑی جیت ہے۔ یہی ٹیم پاکستان کو تنگ کرتی رہی ہے۔ کھلاڑی پنالٹی کارنر پر اسکور کررہے ہیں اگر یہ ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو ٹیم اوپر جائے اور فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …