فلم ”پانی پت “ کیلئے کریتی سینن کو گھڑ سواری میں مہارت حاصل کرنا ہو گی

ممبئی(میڈیا92نیوز) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن فلم ”پانی پت“ کے لئے گھڑ سواری کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے تربیتی سیشن میں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سین ان دنوں ہدایتکار آشو توش گواریکر کی فلم ”پانی پت“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے گھڑی سواری کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے تربیتی سیشن سے گزر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ فلم ”پانی پت“ میں میرا کردار مراٹھا وارئیر کا ہے جس میں بہت سے مناظر گھڑ سواری پر مبنی ہوں گے جس پر مکمل عبور حاصل کرنا ہے جس کے بعد سے میرا گھوڑوں سے پیار مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …