بیڈمنٹن چمپئن سائنانہوال کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کروں گی، شردھا کپور

ممبئی(میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ بیڈمنٹن چمپئن سائنانہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے اور اس کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا جس کے باعث فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھاکپور نے بیڈمنٹن چمپئن سائنانہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ حقیقی زندگی میں ایک ہیرو ہیں تو فلم بینوں کو اس کی زندگی پر مبنی فلم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہوتا ہے اور بیڈمنٹن چمپئن سائنانہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے اور اس کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا جس کے باعث فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہے جب وہ اس کے لئے مکمل تیار ہو جائیں گی تو ہی آگے بڑھیں گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …