نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسا بیان دیا کہ اراکین اسمبلی کے ہوش اڑ گئے

لاہور(میڈیا92نیوز) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اسمبلی میں خطاب۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ چل کر مسائل حل ہوں گے۔ صوبے کی ترقی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر کے ویڑن پر چل کر پورے پنجاب کی پسماندگی کو دور کریں گے۔ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ علاقوں کو مزید بہتر کرنے گڈ گورننس قائم کر کے کرپشن کا خاتمہ کرنے اور اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر اعلی نے پنجاب پولیس میں کے پی کے ڈیزائن کے مطابق اصلاحات لانے، سٹیٹس کو کو توڑنے اور لوکل گورنمنٹ کے سسٹم کو مضبوط کرنے کا بھی اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب امیدوار اپنے حلقوں میں وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ صوبے کی ترقی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ آج بھی میرے علاقے میں غربت اور پسماندگی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں سے ہو تو کہتا ہوں وہاں سے ہوں جہاں بجلی نہیں ہے۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ نے جمہوری عمل میں حصہ لینے پر حکومت، اقلیت اور اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …