وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا، بڑی خبر

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا.
16 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، صدر ممنون حسین نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔
کابینہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا، کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک، فواد چودھری، خسرو بختیار، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نورالحق قادری شامل ہیں۔ اتحادی ارکان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کو اہداف دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزرا کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تجاویز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …