بالی ووڈ اسٹارز کا بڑا اقدام

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اسٹارز بھی سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے.
بالی ووڈ اسٹارز بھی کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق بولی وڈ فلم انڈسٹری کے بہت سے اسٹارز ذاتی طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن نمرز کو متاثرین تک پہنچا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔
ان میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے پہل کر تے ہو ئے کیرالا سیلاب متاثرین کے لیےٹویٹر پرایمرجنسی نمبر زشیئر کیے۔
ابھیشیک بچن،کترینہ کیف،فرح اختر،ودیا بالن،کریتک آریان،شردھا کپور،سدھارت ملہورترا کے ساتھ اور بہت سی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر کیرالہ کے متاثرین سیلاب کے لیے آواز اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …