اتوار بازار میں عیدالاضحی آتے ہی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور(اپنے نمائندے سے) شادمان اتوار بازار لوٹ بازار بن گیا ، سہولتوں کا فقدان،گرانفروشی اور اشیاءخورد ونوش کے من مانے ریٹ مقرر کیے جانے لگے۔ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ عید الاضحی کے قریب آتے ہی اتوار بازاروں میں پیاز ، لہسن ادرک، ٹماٹر ، لیموں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ۔دوسروں ملکوں میں تہوارو ں پر اشیاءخورد و نوش کو سستا کر دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں جب بھی کوئی تہوار آتا ہے تو ہمارے قیمتوں کے ریٹ بڑھا دیئے جاتے ہیں ۔سبزیوں اور پھلوں کا معیار بہت ناقص ہیں جو شہری ان اشیاءکو لینے کے لئے آتے ہیں جب وہ ان چیزوں کا معیار اور بڑھتی ہوئی قیمت دیکھتے ہیں تو وہ خودبخود اس کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ مطابق شادمان اتوار بازار میں پھلوں کے ریٹ آم سفید چونسہ 120،آم انور راٹھور100روپے ،سیب 80روپے، ناشپاتی 60، گرما50، آڑو120، آلو بخارا150، امرود40 فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔سبزیوں کے ریٹ پھلیاں 60روپے، مٹر 120، کریلے 40ٹینڈے 45روپے ، پیاز30روپے آلو20روپے، ٹماٹر 50روپے، لہسن 90، ادرک 155، گھیا کدو 30روپے، سبز مرچ 65، بیگن 25روپے، اروی 25روپے، بھنڈی 50فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتے رہے ۔اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور عام بازار کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں۔ اتوار بازار میں معیاری اشیاءفراہم کرنے کی بجائے درجہ دوئم اشیاءکی قیمت اول کے مطابق وصول کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …