20ویں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیئے، سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

لاہور(میڈیا92نیوز/نیٹ نیوز) 20ویں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیئے، سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کا وقت 11 بجے مقرر تھا لیکن ایک گھنٹہ سے زائد وقت کی تاخیرسے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ایوان سے مخاتب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ڈویڑن کے ساتھ ہوگا اور میں نے سب چھان بین کر لی ہے، عثمان بزدار غیر متنازع ہیں۔ میں فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں، شور شرابے سے کچھ نہیں ہوگا، اپوزیشن بہادری سے الیکشن لڑے۔ بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی نے ایوان میں ووٹنگ کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے ضروری ہدایات جاری کیں، جن کے تحت انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے پانچ منٹ کا وقفہ دیا جائے گا جس دوران تمام عملے اور اراکین سے التماس کی جائے گی کہ وہ ایوان میں داخل ہو جائیں، اس کے بعد تمام لابیزکے دروازے بند کر دئے جائیں گے اور ووٹنگ شروع کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ نون سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی سے سردار عثمان بزدار مد مقابل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …