ایکسپو سنٹر میں تین روزہ دفاعی و صنعتی نمائش کا آخری روز

لاہور(میڈیا92نیوز) تین روزہ دفاعی و صنعتی نمائش کا آخری روز۔ ملٹری بینڈز کی اختتامی تقریب کے دوران ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس۔ حاضرین کے دل جیت لیے۔ ایکسپو سنٹر میں دفاعی و صنعتی نمائش کا آخری روز۔ اختتامی تقریب میں ملٹری بینڈز کی شاندار پرفارمنس۔ ملی نغموں کی دھنوں نے کانوں میں رس گھول دیا۔ تقریب میں صدر لاہور چیمبرآف کامرس طاہر جاوید ملک اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈئیر وحید ممتاز کی خصوصی شرکت۔ صدر لاہور چیمبر طاہر جاوید ملک نےاختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی سازوں سامان کی پیدوار میں نجی صنعتکاروں پر نئے دروازے کھلے ہیں۔ اس موقع پر ”سیوڈ یکس“ کے ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن بریگیڈئیر وحید ممتاز نے نمائش میں دلچسپی لینے پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ تین روزہ دفاعی نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مسلح افواج اور نجی صنعتکاروں کے سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …