پلاک کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس میں طاہر بخاری کی خدمات میں رنگا رنگ تقریب سجائی گئی

لاہور(میڈیا92 نیوز) پلاک کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس میں طاہر بخاری کی خدمات میں رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے کیا۔ شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ تقریب میں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف ،اداکارغلام محی الدین، اشرف خان،کنول نعمان نے بطور خاص شرکت کی۔ مہمانوں کی جانب سے طاہر بخاری کو کلچر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ کامیڈین اور گلوکاروں نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ گلوکارہ نوراں لعل،جوجی خان، انور رفیع، امن علی اور نرمل شاہ کی پرفارمنس کو سب نے سراہا۔ شرکا نے طاہر بخاری کی خدمات پر انہیں خرا ج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …