شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟

پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے ۔ طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ لوگ اپنی غذا کا خیال رکھیں اور سادہ طرز زندگی اپنائیں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔بھنڈی غذائیت سے بھرپور ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

بھنڈی پوٹاشیم سے بھرپورغذا ہے جوانسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مددکرتی ہے۔ بھنڈی کھا کر کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی جو کہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجودہیں جو مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور شوگر جیسی موذی بیماری سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …