وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،اراکین کے لئے ناشتے کا اہتمام

لاھور(میڈیا 92 نیوز)
لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سےاراکین کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا،پنجاب اسمبلی کے ارکان قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے صوبائی اسمبلی ارکان کے لیے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ناشتے میں پائے، لسی، حلوہ پوری، نان چنے سمیت دیگر لوازمات شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج کیا جائے گا ۔ وزارت اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے عثمان بزدار اور ن لیگ کے حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہے ۔

پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح گیارہ بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی ۔ اسپیکر نے وزات اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے عثمان بزدار اور ن لیگ کے حمزہ شہباز کے کاغذات نام زدگی منظور کرلیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …