عجمان میں پاکستانی خاندان کو کافی عرصے کے بعد خوشخبری مل گئی

عجمان(میڈیا92نیوز) عجمان میں پاکستانی خاندان کا بھاری جرمانہ معاف کردیا گیا.
ایک پاکستانی خاندان جو تقریباً گزشتہ چار دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا،اس وقت مملکت میں امیگریشن ایمنسٹی پروگرام کو اپنا نجات کے دہندہ تصور کرتے ہوئے خدا کا لاکھ لاکھ شکر بجا لارہے ہیں ۔مذکورہ فیملی کے ذمے 39سالوں میں تقریباً سینتیس لاکھ اماراتی درہم کا جرمانہ بن گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون 1979ئمیں متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئی ،تاہم اُس کے والدین نے اُس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں بنوایا اور نہ ہی اُس کے لیے پاسپورٹ اور ویزہ کی سہولت حاصل کی ۔پچھلے 39 سالوں سے وہ عجمان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھی ۔اس دوران اُس کی ایک بنگلہ دیشی باشندے سے شادی ہوگئی اور اُن کے ہاں چار بیٹیوں نے جنم لیا،مگر ماں کا سٹیٹس غیر قانونی ہونے کے باعث ان بیٹیوں کے لیے رہائشی ویزہ اور برتھ سر ٹیفکیٹ نہ بنوایا جاسکا۔
جس کے باعث یہ بچیاں سکول کی شکل دیکھنے سے محروم رہیں ۔گزشتہ روز خاتون کا خاوند نجم حسن عجمان کے ایمنسٹی سنٹر میں اپنا کیس لیے پہنچا۔اُس کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم ایک بہت بڑی نعمت ہے ،کیونکہ اس کے باعث اب اُس کی فیملی اپنے سٹیٹس کو قانونی حیثیت دے کر زندگی کی محرومیوں کا ازالہ کرسکیں گے ۔حسن کا پنا رہائشی سٹیٹس قانونی ہے ۔اُس کی پاکستانی خاتون سے 1996ءمیں شادی ہوئی اور چار بچیوں نے جنم لیا جن کی عمریں اس وقت چھ سے اکیس سال کے درمیان ہیں ۔حسن کے مطابق ” جب میری پاکستانی خاتون سے شادی ہوئی“ تو میں نہیں جانتا تھا کہ اُس کے پاس پاسپورٹ یاویزہ ہے ،اسی دوران ہمارے ہاں چار بچیاں پیدا ہوئیں تاہم بیوی کے غیر قانونی سٹیٹس کے باعث اُن کا سکول میں داخلہ کروانا ممکن نہ ہوسکا ، کیونکہ سکول والے ماں اور باپ دونون کی قانونی دستاویزات طلب کرتے ہیں ۔پانچ سال قبل میں اپنی بیوی کا پاسپورٹ بنوانے ہم اپنی بچیوں کو گھر پر ہی پڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کبھی سکول کی شکل نہیں دیکھی ۔ہم نے اس زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔مگر قانونی پیچیدگی کے باعث ہم اس صورت حال سے نکلنے میں کامیاب نہ ہورہے تھے ۔میری بچیاں بہت لائق ہیں اور ہم نے اُن کے روشن مستقبل کے حوالے سے آنکھوں میں بہت سے خواب سجارکھے ہیں ۔اب ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھانے کے بعد اُنہیں سکول تعلیم دلوانا ممکن ہوپائے گا ۔میری بچیاں بھی ماضی میں ذہنی دباﺅ کا شکار رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …