مہیش بھٹ نے عمران خان کیسے مبارکباد دی؟ جانیئے دلچسپ خبر

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) مہیش بھٹ نے عمران خان کو وزیراعظم بننے کی مبارکباد دی، لیکن تھوڑے الگ طریقے سے.
معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نےعمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے پر علامہ اقبال کا مشہور شعر پرھ کر مبارکباد دی۔


مہیش بھٹ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر عمران خان کے لئے پیغام جاری کرتے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر لکھا
کھول آنکھ، زمیں دیکھ ،فضا دیکھ، فلک دیکھ
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ
ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے ملک کا سنہری دور شروع ہو گیا ہے اور عمران اس دور کی عکاسی ہیں۔
واضح رہے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے آج وزیر اعظم کے عہدے کے لئے حلف اٹھایا جس کے لئے ملک و بیرون ملک سمیت سرحد پار سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …