”لوڈ ویڈنگ“ کے نئے گانے کے چرچے

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستانی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا.
بڑی عید پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا ایک اور مسحور کن گیت ”کُوچ نہ کریں“ ریلیز کردیا گیا ہے۔

دِل چھو لینے والے گیت کے شاعر حلیم جالندھری ہیں اور گانے کو اظہر عباس نے اپنی دردبھری آواز میں گا کر سب کے دِل جیت لئے ہیں۔ یہ گانا فہد مصطفی اور مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے پنجاب کے خوبصورت مناظر نے گانے میں مزید کشش پیدا کردی ہے۔

پانچ گانوں پر مشتمل فلم کا یہ چوتھا گیت ہے جس کی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے۔
اس سے قبل تین گانے ”رنگیا، منڈے لاہور دے اور گڈ لک“ نے اب تک مداحوں پر سحر طاری کر رکھا ہے اور اِن گانوں کو صرف یوٹیوب پر سننے والوں کی تعداد کئی لاکھ تک جاپہنچی ہے۔
اُمید کی جارہی ہے کہ یہ گانا بھی ہٹ ہوگا۔ واضح رہے ”لوڈ ویڈنگ“ کی ریلیز میں اب چند دِن باقی رہ گئے ہیں اور شائقین کو ”لوڈویڈنگ“ کے آخری گیت ”فکیرہ“ کا بھی شدت سے انتظار ہے۔
فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی ہیں۔
یہ فلم پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوکر عید کی خوشیاں دوبالا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …