الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ دو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر چودہ اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ اٹھائیس سے تیس اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ چودہ اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونگے۔ لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر ضمنی الیکشن۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ۔این اے 124 اور این اے 131 جبکہ صوبائی حلقہ سے پی پی 164 اور پی پی 165 کا ضمنی الیکشن ہوگا۔ شیڈول کےمطابق 27 اگست کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 28 اگست سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ 31 اگست کو ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 4 ستمبر تک ریٹرنگ آفیسر سکروٹنی کا عمل مکمل کریں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 8ستمبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ ایپلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو آویزاں ہوگی۔ 15 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔جبکہ 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے لاہور میں ضمنی انتخابات کےلئے ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر د ئیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …