رائو انور کو اچھی خبر مل گئی، بڑی خبر

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) عدالت نے رائوانور کو کراچی سے باہر جانے کی اجازت دے دی.
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انور کو ملک بھر میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران راؤ انوار نے اہل خانہ سے شہرسے باہرملنے کے لئے درخواست دائر کی۔
درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اہل خانہ دبئی سے عیدالاضحیمنانے آرہے ہیں لیکن سیکیورٹی رسک کے باعث اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی میں عید نہیں منا سکتا، عید گزارنے کے لیے شہر سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
وکیلِ صفائی صلاح الدین پنہور نے راؤ انوار کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ عدالت پرعدم اعتماد اور مقدمے کی منتقلی کی درخواست زیر سماعت ہے، اس لئے عدالت اس درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کرسکتی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد راؤ انوار کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہل خانہ سے ملنے کے لئے شہرسے باہر جاسکتے ہیں لیکن ملک سے باہر نہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوارپرشہر سے باہر جانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …