وزیر اعلیٰ کی نا اہلی کا خدشہ؟آمدن چھپانے اور انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر عثمان احمد خان کے لیے سوالیہ نشان پیدا ہوسکتے ہیں

لاہور(میڈیا 92نیوز/نیٹ نیوز)پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کردہ عثمان احمد خان بزدارکے کاغذات نامزدگی میں کئی سوالیہ نشان سامنے آگئے۔عثمان احمد حان بزدار نے کاغذات نامزدگی میں خود کو لینڈ لارڈاور وکیل بیان کیا ہے۔عثمان احمد خان بزدار نے 2012میں نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کیا لیکن پہلی بار انکم ٹیکس 2017میں ادا کیا۔عثمان احمد بزدار نے ایف بی آر کے روبرو2017میں انکم ٹیکس کی ریٹرن میں3لاکھ 38ہزار 500آمدن پر 63ہزار 890روپے ٹیکس کی ادائیگی بیان کی۔عثمان احمد خان بزدار نے کاغذات نامزدگی میں 2017میں 4لاکھ 68ہزار 500روپے کی آمدن پر 63ہزار 890روپے ہی ٹیکس کی ادائیگی بیان کی۔عثمان احمد خان بزدار نے انکم ٹیکس اور الیکشن کمیشن کو 2017کی الگ الگ آمدن بیان کی۔عثمان احمد خان بزدار نے 2017میں آمدن سے متعلق اعدادوشمار تبدیل کئے۔عثمان احمد خان کی طرف جمع کروائے جانے والے بیان حلفی کی مطابق انہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی مد میں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا۔حالانکہ عثمان احمد خان نے کاغذات نامزدگی میں موضع اراوی میں 95کنال اور موضع چوٹی میں 163کنال زرعی اراضی بیان کی۔عثمان احمد خان نے کاغذات نامزدگی میں 24لاکھ روپے مالیت کے دو عدد بیلارس ٹریکٹر بھی زرعی مقاصد کے لیے ملکیت میں بیان کئے ہیں۔عثمان احمد خان نے4لاکھ 68ہزار 500روپے آمدن کا ذریعہ زرعت و دیگر ذرائع بیان کئے ہیں۔لیکن زرعی انکم ٹیکس کے کالم میں زرعی آمدن بیان نہ کرکے اپنے ہی بیان حلفی کو سوالیہ نشان کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔زرعی آمدن چھپانے اور زعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر عثمان احمد خان کے لیے سوالیہ نشان پیدا ہوسکتے ہیں۔عثمان احمد خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی جائیداد کی مالیت اڑھائی کروڑ رپے بیان کی ہے۔عثمان احمد خان نے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ لف بیان حلفی میں اثاثوں کی کل مالیت محض 7لاکھ 61ہزار روپے بیان کی ہے۔عثمان احمد خان نے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں اثاثوں کی کل مالیت الگ الگ بیان کی ہے۔جو ان کے لیے سوالیہ نشان پیدا کرسکتی ہے۔عثمان احمد بزدار نے تونسہ میں 14کنال اراضی اور گھر بیان کیا ہے۔سخی سرور روڈ ڈی جی خا ن میں 4کنال اراضی بیان کی ہے۔عثمان احمد بزدار نے گرین ویو ملتان میں 36مرلے کا پلاٹ اور8مرلے کا گھر جبکہ تونسہ میں اہلیہ کے نام ایک کنال کا پلاٹ بیان کیا ہے۔عثمان احمد بزدار نے ڈی جی خان سٹی میں ایک کنال کا پلاٹ اور فورٹ منرو میں دو کنال جبکہ ڈی جی خان میں مزید 10مرلے کا پلاٹ بیان کیا ہے۔عثمان احمد خان نے چار مختلف بینکوں میں اپنے کاونٹس بیان کئے ہیں۔عثمان احمد بزدار نے 25لاکھ روپے مالیت کی 3انشورنس پالیسیاں لے رکھی ہیں۔عثمان احمد خاں بزدار نے اپنی ملکیت ہنڈ اسٹی گاڑی اور 20تولے طلائی زیورات بیان کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …