وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب کے بعد اہلیہ کے ہمراہ سب سے پہلے کس جگہ کا دورہ کیا؟ جانیئے اہم خبر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) : وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے لیے پہنچ گئے.
وزیر اعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم آفس آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی امور پر بریفنگ حاصل کرنے کے بعد اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی نئی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئی رہائش گاہ دو کمروں پر مشتمل ہے۔
نئی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے بعد بشریٰ بی بی واپس بنی گالہ روانہ ہو گئیں۔یاد رہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔
تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔
نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔
بشریٰ بی بی نے ایوان صدر روانگی سے قبل ایک تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
اس تصویر میں بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔
حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیے جس کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہوئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …