جام کمال 39 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے

کوئٹہ (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) جام کمال 39 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں.
بلوچستان عوامی پارٹی کی سربراہی میں 6 اتحادی جماعتوں کے جام کمال بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جام کمال نے 39 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار یونس عزیز زہری کو 20 ووٹ ملے۔
یاد رہے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار جام کمال عالیانی اور بی این پی ومتحدہ مجلس عمل کے متفقہ امیدوار میر یونس عزیز زہری کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …