کون بنے گا وزیراعلیٰ بلوچستان؟ فیصلہ کچھ دیر بعد

کوئٹہ:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بلوچستان اسمبلی کے قائد ایوان کا فیصلہ کچھ دیر بعد ہوگا.
بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
عبدالقدوس بزنجو اسپیکر اور بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب
صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے ہے۔
جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ یونس عزیز زہری کو بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل نےنامزد کیاہے۔
عددی اعتبار سےجام کمال خان کو ایوان میں واضح برتری حاصل ہے جس کے باعث ان کے باآسانی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …