کس بڑے ملک کی وزیراعظم نے عمران خان کو مبارکباد دے دی؟ جانیئے اہم خبر

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے نے عمران خان کو مبارکباد دے دی.
برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے نے نومنتخب وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انھیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے کا گفتگو میں کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک اور سرگرمی لانے اور پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں، ہم نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔
نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی وزیرِاعظم کا شکریہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کے انسداد کیلئے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ کیساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔
تھریسا مے نے پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان کے خیالات سے مکمل اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …