بریکنگ نیوز: عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اُٹھا لیا

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) عمران خان نے ایوان صدر میں وزیراعظم کا حلف اُٹھا لیا.
نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیا۔ تقریب پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اراکین، دوست احباب، 92 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اراکین اور پارٹی کے بعض اہم عہدیدار شریک ہوئے، بھارتی کرکٹر نویجت سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتریں، میرا نظریہ تھا عمران خان کا ساتھ دو اور تبدیلی قافلے میں شامل ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی آئی اور عمران خان آج وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں، ہمیشہ کہا عمران خان کا نائب کپتان ہوں، کابینہ آج حلف نہیں لے گی، آج وزیراعظم حلف لیں گے، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے، مجھے اتنی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے۔ انہوں نے کہا ہم ملک کی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے، پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا میں 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں، اب گھر بیٹھوں گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا عمران خان کی سوچ بھی ہے، وژن بھی ہے اور عملدرآمد بھی کریں گے، امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم نے قانون سازی کیلئے پرامن ماحول دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …