فہد مصطفی نے کامیابی کا راز بتا دیا، آپ بھی جانیئے

کراچی: (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) فہد مصطفی نے کہا کہ ہر انسان کو کامیابی محنت کرکے ہی حاصل ہوتی ہے.
نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، میں نے زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، اصول پسندی اور مسلسل محنت سے کوئی انسان بھی کامیابی کا سفر طے کر سکتا ہے ، شرط یہ ہے کہ اس کے ارادے پختہ ہوں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے فلم اور ٹی وی میں اداکاری کی، اب بھی کبھی دل کرتا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ کروں مگر موجودہ حالات میں جس طرح کی مصروفیات ہیں ان میں کام کرنا میرے بس سے باہر ہے اور ویسے بھی ٹی وی شو پر مصروفیت اس قدر زیادہ ہے کہ ڈراموں کیلئے وقت نہیں نکال سکتا، فلم کیلئے بھی وقت بہت مشکل سے نکالا تھا۔ انہوں نے کہا یہ میرے لئے بڑا چیلنج ہے کہ عید الاضحی کے دن میری ایکساتھ دو فلمیں لگ رہی ہیں، میری دعا ہے کہ تمام فلمیں کامیاب ہوں تا کہ فلم انڈسٹری کیسا تھ ساتھ سینما انڈسٹری بھی مستحکم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …