عمران خان کی نااہلی سے متعلق اہم سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) عمران خان کی نااہلی سے متعلق لارجر بینچ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سماعت کرے گا.
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کیلئے
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔
عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جبکہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔
عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت آج کرے گا جبکہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔
درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔
آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …