چین میں عجیب غریب ریکارڈ بنانے کا مقابلہ

بیجنگ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بیجنگ میں 53 غبارے پھوڑنے کا عجیب غریب مقابلہ ہوا.
ماہرچینی شخص نے چھریوں سے نشانے بازی کرتے ہوئے ایک منٹ میں 53 غبارے پھوڑ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
جی ہاں چین کے ایک لائیو سٹنٹ شو میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا مقابلہ منعقد کروایا گیا جس میں کئی ماہر نشانے بازوں نے شرکت کی اور تیز دھار چھُریوں کی مدد سے غباروں کو نشانہ بنایا۔ ان کھلاڑیوں نے مقررہ فاصلے سے چھریاں غباروں کی جانب پھینکیں تاہم سب سے قابل اور ذہین نشانے باز یئنگ ژینگکنگ نے ایک منٹ میں 53 غباروں کو نشانہ بنا کر نہ صرف مقابلہ جیت لیا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈبک میں بھی اپنا نام درج کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …