تیل اور گیس دریافت کر کے پی پی ایس انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، روشن خوشحال پاکستان موومنٹ

لاہور(میڈیا92نیوز)ملک میں تیل اور گیس دریافت کر کے پاکستان کی عوام کو حقیقی معنوں میں خوشیاں دینے والی PPS انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہیں روشن خوشحال پاکستان موومنٹ کے چیئرمین رانا خورشید اور جنرل سیکریٹری سید علمبردار شاہ بخاری نے پاکستان پٹرولیم اسٹیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ روشن خوشحال پاکستان موومنٹ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کو ہونے والے فوائد پر انتہائی خوش بھی ہیں اور PPSکے مشکور بھی ہیں ہمارے پاس پٹرول و گیس کے وہ ذخائر آچکے ہیں جس سے اب ہم دوسرے ملکوں کو پٹرول گیس کی فراہمی کر سکتے ہیںاور پاکستان میں آنیوالے چند دنوں میں پٹرول و گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع PPSکی پوری ٹیم کو پرل کانٹی نینٹل یا آوری ہوٹل میں بھرپور اور شاندار استقبالیہ دینگے جس میں دیگر ملکوں کے سفیر اور پاکستان کے سینئر صحافی بھی شامل ہونگے استقبالیہ کا باضابطہ جلد اعلان کر دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …