بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کھلا چیلنج کر دیا کہ مجھے کترینہ کیف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے

ممبئی(میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ تنازعات بارے خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کترینہ سے کسی بھی قسم کا کوئی ذہنی دباﺅ نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کے ساتھ تنازعات بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی انسٹاگرام پر لائکس کو چیک نہیں کرتیں لہٰذا وہ نہیں جانتیں کہ لوگ کیوں اسے چیک کرتے ہیں لیکن وہ ضرور اس بات کا اعتراف کریں گی وہ ہمیشہ سے کترینہ کیف کو پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر کو لائک کرنا اگر دوستی کی پیمائش کا آلہ ہے تو میں اب کترینہ کو کہوں گی کہ ہمیں ایک دوسرے کی تصاویر کو ضرور لائک کرنا ہے۔ لیکن انہیں کترینہ سے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ فلم ”کلنک“ ”گلی بوائے“ اور ”تخت“ میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …