دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کب اور کہاں ہوگی ؟ جانیئے اس خاص رپورٹ میں

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) باھرتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 20 نومبر کو اٹلی میں ہوسکتی ہے.
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی ہوئی تھی۔
دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ کامیاب فلموں میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔
سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی اب عام زندگی میں بھی ایک ہونے جارہی ہے اور گزشتہ سال سے ہی دونوں کی شادی کی خبریں عام تھیں ۔اور اب شادی کی تاریخ اور مقام بھی منظرعام پر آگیا ہے۔
کیادپیکا اوررنویر کی شادی 20 نومبرہوگی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔
۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جوڑا یورپی ملک اٹلی میں شادی کرے گا۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا جائے گا، جن میں دونوں خاندان کے افراد سمیت ان کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔
اگرچہ ابھی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں آئی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں بولی وڈ کی نمایاں شخصیات شامل ہوں گی ،جوڑا اٹلی میں کس جگہ شادی کرے گا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی اٹلی کی معروف سیاحتی جھیل کومو کے قریب ہوگی۔ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا تاہم یہ تقریب کہاں ہوگی، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آنے کے بعد اداکار کبیر بیدی نے دونوں اداکاروں کی جوڑی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم دونوں نے کبھی اپنے تعلق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …