لاہور کے اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب، کس نے اغوا کیا تھا؟ جانیئے حیران کن خبر

لاہور:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لاہور کے جناح اسپتال سے اغوا ہونے والابچے کو نائیجیرین جوڑے نے اغوا کیا تھا ، بچہ بازیاب ہوگیا.
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال سے اغوا کیے گئے نومولود بچے کو بازیاب کروا کے پولیس نے اغوا کار خاتون اور بچہ خریدنے والے نائیجیرین جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 3 دن قبل جناح اسپتال سے ایک نامعلوم خاتون نے ایک نومولود بچے کو اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
لاہور: جناح اسپتال کےگائنی وارڈ سے نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار
سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت نہ ہونے پر پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے ملزمہ پروین کو گرفتار کیا۔
ملزمہ نے بتایا کہ اس نے بچہ اغوا کرکے نائیجیرین باشندے کو فروخت کردیا تھا۔
ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کے اس کے والدین کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب نائیجیرین باشندے احمد بلال اور اس کی اہلیہ مہوش کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …