عمران خان نے اس دفعہ جشن آزادی کو دھوم دھام سے منانے کا اعلان کر دیا، کامران شیخ

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)تحریک انصاف کے سپورٹر کامران شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم پاکستان پر ہم نے تجدید عہدکرناہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا ااو راس کے استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔کیونکہ یہ وطن 14 اگست 1947 کو ووٹ کے ذریعے معرض وجودمیں آیا ۔ ہم نے اس عظیم دن پر عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خود مختاری ، خوشحالی اور سا لمیت کے لیے ہر طرح کے حالات کامقابلہ کیا جائیگا۔سپورٹر کامران شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا مشن ہے کہ لوڈشیڈنگ اور غربت سے نجات دلائی جائے۔ ہمارے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اس دفعہ جشن آزادی دھوم دھام سے منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کے لئے بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا،آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اسی طرح وطن کی محبت جزو ایمان ہے جس کی وطن سے محبت نہیں اس کا ایمان کامل نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …