وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ عمران خان نے کیا جواب دیا؟ جانیئے

اسلام آباد (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) عمران خان کا قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا.
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت اور حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارلیمنٹ سے روانہ ہونے لگے تو انہیں میڈیا نمائندوں نے آگھیرا اور اس موقع پر انہوں نے انتہائی مختصر گفتگو کی۔
صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے 14 اگست مناؤں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہواجس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کاچناؤ مشکل فیصلہ ہی تو عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکرا کر آگے نکل گئے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے 123 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور 29 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہوئے جس کے بعد ان کی تعداد 142 ہو گئی ،ْخواتین کی مخصوص 33 اور اقلیت کی 4 نشستیں حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 179 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …