بریکنگ نیوز : عمران خان نے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی ایسی حرکت کردی کہ ہر دیکھنے والا حیران رہ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک / میڈیا 92) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔

عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کیے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی۔

قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے تصویر بنانے کی باری آئی تو عمران خان کے سفید شلوار قمیض پر پہننے کے لیے واسکٹ نہ تھی جس پر انہوں نے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے اور اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے اراکین سے حلف لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …