یوم آزادی پر حکومت پاکستان نے دنیا کو زبردست پیغام دے دیا

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) یوم آزادی پر حکومت پاکستان نے دنیا کو خیرسگالی کا پیغام دے دیا.
حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کےمطابق یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …