آلو ہے یا انسانی پائوں ؟ حیرت انگیز خبر

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برازیل میں ایک ایسا آلو نکل آیا جو انسانی پائوں جیسا ہے.
برازیل کے گاؤں میں انسانی پاؤں کی طرح آلو پورے علاقے میں مشہور ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کی ریاست سانٹا کنٹارینا کے علاقے میلیرو میں مارلی اور پاؤل نے اپنی زمین میں 6 برس قبل آلو مٹی کے اندر دبایا اور اُسے 6 برس بعد نکالا تو یہ بالکل انسانی پیر جیسا نظر آرہا تھا۔
انہوں نے آلو کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ عام آلو کے مقابلے میں بہت بڑا اور وزن میں بھی زیادہ نظر آرہا ہے۔ مارلی کا کہنا تھا 6 برس قبل میں نے اپنی زمین میں آلو دبایا اور اُسے گزشتہ روز نکالا تو یہ میرے ہاتھ کے برابر تھا اور اس کا وزن تقریبا 8 کلوگرام کے قریب تھا۔

اُن کا کہنا تھا میں عرصہ دراز سے سبزیاں کاشت کررہا ہوں مگر ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی سبزی انسانی پیر کی طرح بن گئی، یہ ہمارے لئے بہت ہی زیادہ حیران کن ہے، آلو کے حوالے سے جب مقامی انتظامیہ کو خبر ملی تو وہ ماہرین کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے معائنہ کیا۔ طبی ماہرین نے اس آلو کو مضر صحت قرار دیا۔ محکمہ زراعت کے وزیر نے دعویٰ کیا کہ آج سے قبل دنیا میں اتنا وزنی اور ایسی شکل کا آلو نہیں اُگا، حکومت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو مدعو کریگی تاکہ اس کا اندراج عالمی سطح پر کروایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …