جاپانی جوڑے نے ناقابل یقین ریکارڈ بنادیا

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دنیا کاطویل ترین جاپانی جوڑے نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نام لکھوا لیا.
ایک جاپانی جوڑے کی مجمولی عمر 208 سا ل ہے اور یہ جوڑ اپنی شادی کی 80ویں سالگرہ منا رہا ہے۔گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا عمر رسیدہ ترین جوڑا بن گیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماساؤ متسوموٹو کی عمر 108 سال اور میاکو سوندا کی عمر 100 سال ہے۔
اس جوڑے کی مجموعی عمر 208 سال اور259 دن ہے۔ اس جوڑے کی 66 سال سے 77 سال تک کی عمر کی 5 بیٹیاں بھی ہیں۔
گینیزورلڈ ریکارڈ کے مطابق اب تک سب سے قدیم ترین شادی شدہ جوڑا ناروے کے کارل ڈولوین اور گرڈن ڈولوین ہیں۔ 2004 میں کرڈن ڈولوین کے انتقال تک ان کی مجموعی عمر 210 سال، 1 مہینہ اور 34 دن ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …