دبئی میں چوری کی بڑی واردات میں ایک پاکستانی بھی شامل

دبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دبئی چار افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے سیلز مین کو اغوا کر کے مارپیٹ کانشانہ بنایا اور پھر اُس سے دو لاکھ بیس ہزار اماراتی درہم کی رقم لوٹ لی ۔تفصیلات کے مطابق مئی 2018ءکے دوران 32سالہ سیلز مین کو اُس کی کمپنی کے مینجر دولاکھ بیس ہزار درہم بینک میں جمع کروانے کے لیے دیئے ۔سیلز مین نے رقم بیگ میں ڈالی اور پھر اپنے گھر چلا گیا ۔دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب وہ بینک جانے کے لیے گھر سے نکلا ۔جونہی وہ اپنی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ۔اچانک کہیں سے چار افراد آن دھمکے اور اُسے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جاکر بیٹھنے کو کہا ۔جب سیلزمین نے اُن سے وجہ پوچھی تو انہوں نے خواد کو پولیس اہلکار ظاہر کیا ۔اُن کی بات سن کر بھارتی سیلزمین گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جابیٹھا ۔اس کے بعد چاروں آدمی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ان میں سے ایک نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور گاڑی چلانے لگا ۔خود کوپولیس اہلکار ظاہر کرنے کی دیدہ دلیری دیکھ کر سیلزمین نے اُن سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جس پر ایک شخص نے اُسے اچانک مکا رسیدہ کیا اور پھر اُس سے موبائل فون چھین لیا ۔چاروں افراد اُسے شارجہ لے گئے جہاں ایک جگہ گاڑی روک کر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر وہ فرار ہوگئے۔
سیلز مین نے اس وقوے کئی اطلاع پولیس کودی ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ ورادات میں ملوث چار افراد میں سے ایک شخص پاکستانی ایک اماراتی جبکہ باقی دو بھارتی تھے ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اماراتی شخص اور دونوں بھارتیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ پاکستانی ملزم تاحال مفرور ہے ۔استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے دھوکا دہی کا مرتب ہونے سلیز مین کو زبردستی اغوا کرنے اور دولاکھ بیس ہزار درہم کی رقم کے علاوہ موبائل فون اور بٹوہ چھیننے کے الزام عائد کیے گئے ہیں ۔ملزمان نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔مدعی سیلزمین نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اُسے اغوا کرکے شارجہ کے میلحہ روڈ پر لے گئے ۔دوسری جانب اماراتی ملزم نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ بذات خود تین کمپنیوں کا مالک ہونے کے باعث خوش حال اور دولت مند ہے ۔اسے رقم چوری کرنے کی بھلا کیا ضرورت تھی ۔اماراتی ملزم نے عدالت سے درخواست کی کہ اُس کی بیماری کو پیش نظر رکھتے ہوئے اُسے ضمانت دی جائے ۔پریزائیڈنگ جج الشمسی نے مقدمے کی سماست 19 ستمبر 2018ءتک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …