احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) احتساب عدالت نے صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔
احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے علی عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی عمران کو متعدد بار طلب کیا اسکے باوجود وہ بیرون ملک فرار ہو گئے، جس پر عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا۔
یاد رہے علی عمران کے خلاف 56 کمپنیز سکینڈل میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے سے کچھ الزامات ہیں جن کی تحقیقات کیلئے نیب نے طلب کر رکھا ہے، تاہم علی عمران بیرون ملک موجود ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد نیب انھیں پاکستان واپس لانے کیلئے اقدامات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …