سابقہ حکمرانوں کو قوم کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا،کامران شیخ

لاہور(میڈیا92نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر کامران شیخ نے کہا ہے کہ آج ہمارے قائدنے ہیلی کاپٹر کیس کی پیشی کے دوران پشاور میں قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا کے دفتر میں پیش ہونے کے بعد ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان ایک عظیم انسان اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدار ہیں ۔قومی احتساب بیورو(نیب) میں حاضری دینے کے بعد وہ واپس چلے گئے اور وہاں 10منٹ تک موجود رہے۔ ایک سچے اور نڈر انسان سے کانفرنس روم میں سوالات کئے گئے اور انہیں ایک سوالنامہ بھی دیا گیا، جس کا جواب 15 روز میں دینا لازمی ہے۔نیب میں پیشی کے دوران ان کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔کامران شیخ نے کہا کہ پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر کے بہترین مثال قائم کی ہے اور ان کے وزراءاور حکومت میں موجود دیگر افسران کو بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کو قوم کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …