شہباز شریف کے ہاتھوں فیصل وڈا کلین بولڈ ،الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی کے حلقہ این اے 249 میں شہباز شریف کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی کے حلقہ این اے 249 میں شہباز شریف کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے، عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دن ان کی جماعت کو کئی شکایات موصول ہوئیں، ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور پولنگ ایجنٹس کو سادہ کاغذ پر نتائج دیے گئے جب کہ گنتی کے لیے ریٹرنگ افسر نے درخواست مسترد کردی، دوبارہ گنتی سے متعلق ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی ہے۔
شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کو تمام ریکارڈ محفوظ بنانے اور افسر کو دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت دی جائے جب کہ فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …