پاکستانی ریسلر کے لیے بڑا اعزاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستانی ریسلر کو یوتھ اولمپکس گیمز میں نامزد ہوکر بڑا اعزاز حاصل کرلیا گیا.
پاکستان ریسلنگ کا ایک اور اعزاز، یوتھ اولمپکس گیمز میں نمائندگی مل گئی، پینسٹھ کلو ویٹ کیٹگری میں عنائت اللہ زور آزمائی کریں گے۔
رواں سال اکتوبر میں بیونس آئرس میں شیڈول یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان کو نمائندگی مل گئی ہے۔
پینسٹھ کلو ویٹ کیٹگری میں قومی ریسلر عنائت اللہ شرکت کریں گے، یوتھ اولمپک گیمز میں قومی ریسلر کی شرکت پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …