ہربنس پورہ میں وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے سابق ناظم کی دھمکی کام کرگئی…

(میڈیا92نیوز) ہربنس پورہ میں وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے سابق ناظم کی دھمکی کام کرگئی

حلقہ پٹواری ہربنس پورہ سمیت دیگر افسران سرکاری اراضی پر ہونے والے قبضے کی رپورٹ کرنے سے گریزاں، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے میاں افتخار نے اپنی جماعت کی آڑ اور اپنی قیادت کی تصاویر لگاکر ریونیو سٹاف کو کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے احکامات بھی نظر انداز کردئیے گئے

میڈیا92نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق میاں افتخار نامی(ق) لیگ کے سابق ناظم اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنما نے اپنی ہربنس پورہ میں واقع کروڑوں روپے کی انتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے گھر اور دفاتر تعمیر کرلیے جس کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا اور متعلقہ ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تعمیرات اورجائیداد کی بابت تفصیلی رپورٹ کریں۔ موقع پر کی جانے والی تعمیرات اورجائیداد کے حوالے سے رپورٹ کرنے کے لئے جانے والے ریونیو سٹاف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی اور پیغام دیا گیا کہ اگر اس جائیداد کی بابت کوئی رپورٹ کی گئی تو ریونیو سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جس پر ریونیو سٹاف نے غیر قانونی قبضے کی رپورٹ کرنے کی بجائے ہاتھ کھڑے کردئیے اور مکمل طور پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات بھی نظر اندازکردئیے۔20روز گزرجانے کے بعد بھی تاحال رپورٹ مرتب نہیں کی جاسکی ہے۔ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ ریونیو سٹاف پر اچھا خاصا دباﺅ ڈالا جارہاہے کہ اس جائیداد کو پرانی ظاہرکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو گمراہ کیا جائے اور کچی آبادی مالکان اور پاکستان بننے سے قبل کے قبضوں میں کی جانے والی رپورٹ مرتب کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ اگر ریونیو سٹاف نے قبضہ کی بابت صحیح معنوں میں رپورٹ نہ کی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ دوسری جانب میاں افتخار ناظم کا کہنا ہے کہ ریونیو سٹاف کو پتہ چل گیا ہے کہ میری ملکیت درست ہے اس لیے رپورٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہ ہے سارے ہربنس پورہ میں اس طرح کے مسائل ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …