اعلیٰ افسران کے منظور نظر پٹواری کو خصوصی سفارشات کے پیش نظر حلقہ قانگوکا اضافی چارج دئیے جانے کا انکشاف

لاہور(میڈیا 92 نیوز)صوبائی دارالحکومت کے محکمہ مال کے شعبہ سٹیلمنٹ میں اعلیٰ افسران کے منظور نظر پٹواری کو خصوصی سفارشات کے پیش نظر حلقہ قانگوکا اضافی چارج دئیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سٹیلمنٹ کے بیشتر موضع جات میں تعینات پٹواری اپنی ہی قانونگوئی کے قانگو بھی بنادئیے گئے ہیں اپنی مرضی سے درج کیے جانے والے انتقالات پر سو فیصد ڈالی جانے والی پڑتال کے اثرات ضائع ہونے لگے ریونیو ریکارڈ سے مطابقت نہ رکھنے والے سینکڑوں انتقالات کی اصل بنیاد پر پردہ ڈال دیا گیا مانیٹرنگ کے غیر فعال سسٹم اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث موضع جات کی تیار ہونے والی مثل حقیقت میں سنگین خامیاں اور غلطیاں پائے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں ڈپٹی کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سٹیلمنٹ میں مانیٹرنگ کے غیرفعال سسٹم، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے سبب پٹواریوں نے اندھیرنگری مچارکھی ہے اور افسران کے منظور نظر پٹواری قانگو بن کر اپنے کیے ہوئے غلط کاموں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹواری حلقہ مراکہ منیر احمد اپنی ہی قانگوئی کا قانگو بھی بن چکا ہے پٹواری حلقہ کاچھا امجد میو اپنی ہی قانون گوئی میں قانگو کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔ پٹواری حلقہ سادھوکی عرصہ دراز سے قانگوئی کی سیٹ پر تعینات ہوکراپنے کیے جانے والے کاموں پر پردہ ڈال رہا ہے اس طرح پاجی میں تعینات پٹواری ریاض کو بھی اضافی قانگوکاچارج دیا ہوا ہے جبکہ پٹواری محمد خالد کے پاس بھی اضافی قانگو کا چارج دستیاب ہے۔ ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر ڈاکٹر نور محمد اعوان ان پٹواریوں کے ایک سال کے ریونیو ریکارڈ کی بستہ پڑتال کرلیں تمام اغلاط سے بھرا ریکارڈ بدنیتی کی بنیاد پر کیے جانے والے کام اور ایسے سینکڑوں انتقالات بھی نمایاں نظر آجائیں گے جوکہ سابقہ ریکارڈ کے ساتھ مطابقت نہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ زائد بیعہ، حصہ تقسیم میں وارثان کو چھوڑنے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں ۔ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں قانگو نایاب ہوچکے ہیں اور قانگوکی عدم دستیابی کے باعث پٹواریوں کو اضافی چارج دئیے ہوئے ہیں جوکہ اپنے غیر قانونی کاموں کی ازخود کلیرنس کرنے میں مصروف ہیں دوسری جانب ترجمان سٹیلمنٹ آفیسر کاکہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد کے نوٹس میں یہ ایشو ہیں جلد قانگو کی دستیابی کے بعد ان پٹواریوں سے اضافی چارج واپس لے لیں گے میڈیا 92 نیوزکی نشاندہی پر ضرور بستہ پڑتال کروائی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …