ای کریڈٹ سکیم سے 50 ایکڑ اراضی کے کاشتکار بھی مستفید ہو سکیں گے

لاہور (میڈیا 92 نیوز) حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر اب تک خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت کامیابی سے جاری ای کریڈیٹ سکیم کا دائرہ کار اب50 ایکڑ اراضی کے کاشتکاروں تک بڑھا دیا ہے۔ سکیم کے پہلے مرحلے میں اب تک 3 لاکھ14 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سکیم کے تحت فصل خریف کیلئے40,000 روپے فی ایکڑ تک قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے اوراس ضمن میں 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کو بلاسود قرضہ جات فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ50 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو رعایتی قرضہ جات کی سہولت دستیاب ہوگی۔ای کریڈٹ سکیم کے تحت اخوت، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام،ٹیلی نار بنک، نیشنل بنک آف پاکستان اور زرعی ترقیاتی بینک سے کاشتکار قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کاشتکار سکیم میں حصہ لینے کیلئے تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرمیں اصل شناختی کارڈ،موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد ٹوکن جاری کیا جاتا ہے۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔کاشتکار مزید معلومات اور اپنی رجسٹریشن کیلئے زرعی ہیلپ لائن کے نمبرز0800-15000 اور0800-29000 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …