محکمہ بلدیات کا جی ٹی روڈ پر جعلی سکیموں کی تحقیقات نیب کے سپرد کرنے پر غور

فیروزوالہ(میڈیا 92 نیوز) لاہورروڈ اورجی ٹی روڈ کی آبادیوں میںجعلی ہاؤسنگ سکیموں کے ذریعے اربوں روپے کے فراڈ کی فائل کو نادیدہ قوت نے سات برس تک منظر عام پرنہ آنے دیاہے اب ان ہائوسنگ کالونیوں کا معاملہ قومی احتساب بیورو کے سپرد کیئے جانے کی تجویز زیرغور ہے جس میں متعدد چیف آفیسر ز ٹائون پلانرز اور بلڈنگ انسپکٹروں کی ملی بھگت بھی شامل ہے بتایاگیاہے کہ سات برس قبل جعلی ہائوسنگ سکیموں کاسکینڈل منظرعام پرآیا تھامگر بعداذاں بارہ مرتبہ ریکارڈ طلب کرنے کے بائوجود نادیدہ قوت نے ان کالونیوں کاریکارڈ صوبائی حکام تک ہی نہ پہنچنے دیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ایسی سکیموں کی فرانزک چیکنگ کرنے کاحکم جاری ہونے پرمحکمہ بلدیات پنجاب نے دوبارہ لاہور روڈ پر بننے والی بوگس سوسائٹیز کے بارے میں 3روز کے اندراندر ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …